Thursday May 2, 2024

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے مسلم لیگ ن سے رابطوں نے چودھری نثار علی خان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تصدیق کے بعد وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر جلد وزارت اور پارٹی سے استعفیٰ دے کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے۔ منگل کو (ن) لیگی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے غلام سرور خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی

ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں تبدیلیاں، کونسے کھلاڑی باہر اور کونسے سکواڈ میں شامل ہونگے؟ اہم خبر آگئی

جسے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے قبول کرلیا اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ غلام سرور خان اور چوہدری نثار علی خان روایتی سیاسی حریف ہیں۔ دونوں رہنما راولپنڈی ڈویژن کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور کئی بار چوہدری نثار علی خان نے غلام سرور خان کو شکست دی جبکہ غلام سرور خان بھی کئی الیکشن چوہدری نثار علی خان سے جیتے ہیں اس وقت غلام سرور خان اور ان کے صاحبزادے منصور خان ارکان قومی اسمبلی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی نشستیں ان کے پاس رہتی ہیں۔

آئی ایم ایف کا آٹے، گھی، چینی سمیت پانچ اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے

رواں سال کے دوران بارشوں کا اب تک کا سب سے تگڑا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

FOLLOW US