Monday January 20, 2025

ن لیگ کو بڑا دھچکا، دو اہم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پشاور: سینیٹر دلاور خان کے بھائی اور بیٹے نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ دلاور خان 2018 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت سے سینیٹر بنے تھے تاہم بعد میں انہو ں نے اپنا الگ گروپ بنالیا تھا۔ دلاور خان کے بھائی اور بیٹے اعظم خان، عدنان خان کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔اس سے قبل خیبر پختونخوا سے جمیعت علما اسلام کے سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ کی اہم سیاسی وکٹ گرائی تھی۔ فنکشنل لیگ کے اکبر شاہ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے نادرا سروسز معطل رہیں گی فیصلہ نادرا سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے باعث کیا گیا ہے ۔ ترجمان نادرا

بالی ووڈکو چھوڑ کر مفتی صاحب سے شادی کرنے والی ثنا خان کب طلاق لینےوالی ہیں؟مداحوں کیلئے پریشان کب خبر آ گئی

شادی چھپانے کا معاملہ، حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

FOLLOW US