Monday January 20, 2025

بالی ووڈکو چھوڑ کر مفتی صاحب سے شادی کرنے والی ثنا خان کب طلاق لینےوالی ہیں؟مداحوں کیلئے پریشان کب خبر آ گئی

ممبئی: بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شوہر مفتی انس سے متعلق حیران کُن پیشگوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ثناء خان اور شوہر مفتی انس سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔ کمال راشد خان کا نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں یہ کہا کہ آئندہ تین برسوں میں انس اور ثناءکی طلاق ہوجائے گی۔ یادرہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا ، شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ ثناء خان نے بتایا تھا کہ شوہر سید انس سے پہلی ملاقات 2017 میں مکہ میں ہوئی تھی پھر ثناء خان نے 2018 کے آخر میں ان سے دوبارہ رابطہ کیا کیونکہ اُن کے ذہن میں مذہب کو لے کر چند سوالات تھے۔ثناء خان نے شادی کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے انس کے ساتھ شادی کرنے کافیصلہ راتوں رات نہیں لیا بلکہ میں نے اپنی زندگی میں انس جیسے انسان کے لیے برسوں دعائیں کی ہیں۔

شادی چھپانے کا معاملہ، حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا

سوزوکی موٹرز نے کون کون سے گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بکنگ روک دی گئی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US