Friday April 26, 2024

ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے نادرا سروسز معطل رہیں گی فیصلہ نادرا سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے باعث کیا گیا ہے ۔ ترجمان نادرا

لاہور : ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے نادرا سروسز معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سروسز بند رہنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان میں کہا گیا کہ آج 25 ستمبر کی رات 10 بجے سے کل (26ستمبر ) صبح 8 بجے تک ملک بھر میں نادرا سروسز معطل رہیں گی ۔ ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا سسٹمز کی اپ گریڈیشن کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نادرا آپریشنل سہولیات بشمول آن لائن Pak Identity، کووڈ سرٹیفکیٹ کا (آن لائن) اجراء کی سروس بھی معطل ہوگی۔ اپ گریڈیشن کے بعد تمام سروسز بحال ہوجائیں گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں 20 ستمبر کو بھی نادرا سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے رات کو 2 سے صبح 8 بجے تک نادرا سروسز تعطل کا شکار رہی تھیں ۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نادرا سروسز کو بحال کرلیا گیا ہے ،سسٹم اب مکمل طور پر کام کررہا ہے۔ تاہم ترجمان نے 20 ستمبر کو ہی نادرا سروسز 25 ستمبر سے 26 ستمبر تک بند رہنے کے حوالے سے مطلع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ نادرا کے میگا سینٹرز میں سسٹم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔

بالی ووڈکو چھوڑ کر مفتی صاحب سے شادی کرنے والی ثنا خان کب طلاق لینےوالی ہیں؟مداحوں کیلئے پریشان کب خبر آ گئی

شادی چھپانے کا معاملہ، حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا

FOLLOW US