Tuesday January 21, 2025

طالبان امن کے لئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا، پورے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان امن کے لئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں۔ امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان کوانسانی بحران کاسامناہے جبکہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغانستان میں امن سے تجارت اورترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں عبوری دور مشکل ہے لیکن مستقل حکومت کا قیام جلد کئے جانے کی امید ہے، کابل میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے حکام کے ساتھ مل کر کا م کرنا ہوگا، خطے میں امن کے لیے امریکہ اور علاقے کی تمام طاقتوں کا تعاون ضروری ہے۔طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کافیصلہ ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے کریں گے ۔

افغانستان سے انخلاء کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے

نوازشریف کی اراضی چند روز میں نیلام کیئے جانے کاامکان، 1128 کنال زمین کی مالیت کتنی ہے ؟ جانیں

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر آ گئی

FOLLOW US