Tuesday January 21, 2025

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر آ گئی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر ا گئی۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور اپنی شادی ڈکلئیر کر دی۔ دعا بھٹو کی جانب سے جاری تصویر میں ان کے نوزائیدہ بیٹے کو بھی ان کے ہاتھوں میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس تصویر میں ان کے بیٹے کا نام بھی موجود ہے۔ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ”کامل حلیم شیخ” رکھا۔ دعا بھٹو اس تصویر میں انتہائی خوش نظر آئیں جبکہ حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شادی اب منظر عام پر آئی کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دعا بھٹو سے شادی الیکشن کے بعد کی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے۔

سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

امریکا میں موجود مودی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، امریکا کا صاف انکار

ریپ کے الزام میں گرفتارشخص6ماہ تک عورتوں کاکون ساکام کرے گا؟انوکھی سزادیدی گئی

FOLLOW US