Tuesday January 21, 2025

نوازشریف کی اراضی چند روز میں نیلام کیئے جانے کاامکان، 1128 کنال زمین کی مالیت کتنی ہے ؟ جانیں

لاہور: نوازشریف کی اراضی اائندہ چند روز میں نیلام کیئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیلا م کی جانے والی اراضی میں موضع میاں میر، مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں شامل ہیں ، 1128 کنال اراضی کاتخمینہ 4 ارب 15کروڑ روپے لگایاگیا ہے۔نوازشریف کی موضع میاں میر میں 135 ، اپر مال پر دو کنال اور آٹھ مرلہ کا پلاٹ ہے جسے 20کروڑ 48 لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ موضع مانک میں 936 کنال 10 مرلہ اراضی ہے جسے 3 ارب 4 کروڑ میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی بھی نیلام ہوگی جو کہ 91 کروڑ 34لاکھ روپے میں نیلام کی جائےگی ۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی منظر عام پر آ گئی

سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

امریکا میں موجود مودی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، امریکا کا صاف انکار

FOLLOW US