Tuesday January 21, 2025

سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے

اسلام آباد : سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم انتقال کر گئے ہیں۔ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا۔اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کی نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے۔اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے۔

امریکا میں موجود مودی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، امریکا کا صاف انکار

ریپ کے الزام میں گرفتارشخص6ماہ تک عورتوں کاکون ساکام کرے گا؟انوکھی سزادیدی گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہو گیا ڈالر کی نئی قیمت 171 روپے ہو گئی

FOLLOW US