Sunday January 19, 2025

پورا دن موبائل بند رہیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 20 صفر کو موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 صفر کو چہلم حضرت امام حسین پر موبائل فون سروس بھی بند ہوگی ، چہلم پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی ، اسلام آباد میں 516 مدارس ہیں ، ایک مدرسہ میں مسائل ہیں جن کو انتظامیہ حل کرتی ہے ، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں ، ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے حالات معمول کے مطابق رہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہم نے 16ہزار

ورلڈکپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا، اب نیوزی لینڈ، انگلینڈ بھی نشانے پر آ گئے، تینوں ٹیموں کیخلاف ورلڈکپ میں محاذ جنگ پر اتریں گے: رمیز راجہ

لوگوں کا انخلا کیا کیوں کہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے ، اس لیے ہمارا ایک ہی بیانیہ ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن بھارت افغانستان کے معاملے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے کیوں کہ افغانستان میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتنی تو نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں پاکستان میں سکیورٹی فراہم کی گئی ، پہلی بار کسی کرکٹ ٹیم کو وفاقی کابینہ نے آرمی کی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا ہما را فرض تھا،انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،معلوم نہیں کہ آخری وقت میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیو ں کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے اور کرکٹ بھی نہیں ہورہی، گزشتہ ایک ماہ سے بھارت ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،اپوزیشن بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے،سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں ،انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ایک وقت آئے گا جب سب یہاں کھیلنے آئیں گے۔

سکولز ،دفاتر ، بینک سب بند ۔ملازمین اور بچوں کی موجیں ۔ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

میرے شوہر میری وجہ سے مشہور ہوئے۔ جانیے شفاعت علی کی بیوی کون ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ سچ

FOLLOW US