Sunday January 19, 2025

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ختم نبوتﷺ کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد منظور

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوتﷺ کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسمبلی میں گزشتہ رات ضلع دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے مجموعی طور پر تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں ،ایوان میں پیش کی گئی پہلی قرارداد جس میں کہا گیا تھا کہ ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوتﷺ کے حوالے حدیث مبارکہ “اَنا خاتم النبین لانبی بعدی”جلی حروف میں لکھا جائےمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی۔

آٹا، سبزی، چینی، گھی، گوشت سمیت22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ

قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آقائے دوجہاں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبینﷺ لازمی لکھا جائے۔حکمران جماعت کے رکن بابر سلیم سواتی کی جانب سے ایوان میں پیش گئی دوسری قرارداد میں کہا گیا کہ ریسکیو1122 کو دیگر فورسز کی طرح رسک الاؤنس اور دیگر مراعات دی جائیں ،پی ٹی آئی کے رکن نذیر عباسی کی جانب سے تیسری قرارداد میں کہا گیا کہ ایبٹ آباد کے سکولوں کو ہارڈ ایریا میں شامل کیا جائے ،ایوان نے تینوں قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

حکومت کاعوام کی جیبیں خالی کرنے کانیامنصوبہ،بجلی کے بلوں میں کتنااضافی انکم ٹیکس لگنے والاہے؟ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

” آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں”مریم نواز کی تنقید پر ڈاکٹر شہباز گل بھی خاموش نہ رہے ، کھری کھری سنا دیں

FOLLOW US