Sunday January 19, 2025

” آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں”مریم نواز کی تنقید پر ڈاکٹر شہباز گل بھی خاموش نہ رہے ، کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سےاچانک دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر مریم نواز شریف نے نام لیےبغیر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو ڈاکٹر شہباز گل بھی خاموش نہ رہ سکے ،سوشل میڈیا پر ن لیگی نائب صدر کو کرارا جواب دینے کے ساتھ نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز شریف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ “یہ ہے ان محترمہ کا دماغ اور میچورٹی اور بننا چاہتی ہیں وزیراعظم پاکستان کی،اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی دوسرا آپ کے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں”۔انہوں نے کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی، یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں،ہم ہار نہیں مانتے،جس جس نے پاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔

سفری پابندیاں ختم، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ارے بھئی انہوں نے نہیں کھیلنا نا کھیلیں، اس سے ہمارے ملک کے وقار کا کوئی مسئلہ کیوں ہو ؟ہماری پولیس اور افواج نے پوری سیکیورٹی دی اور مطمئن تھے تو ہی آئے تھے، سٹیڈیم آئے پریکٹس کی ،سب ٹھیک تھا، ان کے اپنے ملک میں دہشتگردی ہوئی لیکن بعد میں ہماری ٹیم گئی، ظرف ظرف کی بات ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے چوتھے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “اوہو آپ کو وہ والا وزیراعظم چائیے جو رومال سے ناک کی بلغم صاف کرتے تھے پھر وہی رومال سارے منہ پرمل لیتےتھے؟ یا وہ والے جو ساری کرسی چھوڑ کر کرسی کی آگے والی بنی پر کولہے کی ہڈی (Hipbone) رکھ کر بیٹھتے تھے تا کہ آقا ناراض نہ ہو جائے ؟ یا پرچیاں مکس کر کے ہیلری کو اوباما کی بیوی بنانے والے ؟۔ معاون خصوصی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں نوید سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں، دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں، پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی، اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔

کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کردیا

اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا طرزعمل اپنانے پر غور کررہی ہے، شیخ رشید

FOLLOW US