Monday January 20, 2025

بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

دشنبے: بند کرو شعر و شاعری، پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم کی تقریب میں شریک شخص کاوزیراعظم عمران خان کیلئے شعر، وزیراعظم شعر و شاعری سن کر غصے میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر گرمی کھا گئے۔ پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی ۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرے ایک شعر پڑھا ’’کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑ کھڑایا تو کیا کروں‘ اس کے بعد اس شخص نےکہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج مختلف شہروں میں بار ش کی پیش گو ئی کردی ہے۔

یو اے ای میں روزگار کا شاندار موقع، ایمریٹس ایئرلائن کا 3500 نئی بھرتیوں کا اعلان

اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں ، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ آج وزیرِاعظم عمران خان آج دوروزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔ دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔ پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، مسلم لیگ ن مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

FOLLOW US