Wednesday April 24, 2024

عاشق کو معشوقہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،گاؤں والوں نے پکڑ کر نکاح کرا دیا

لاہور : یہ تو سچ ہے کہ محبت میں گرفتار عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب رہتا ہے ، اس سے ملاقات کے بہانے ڈھونڈتا ہے اور ملنے کے لئے ہر جتن کرنے کو تیار رہتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ محبت کے نشے میں عاشق کو کوئی مشکل مشکل نہیں لگتی جبھی تو کوئی محبت میں مبتلا ہوکر سمندر پار کرجاتا ہے تو کوئی محبت کا ثبوت دینے کے لیے اپنا ہی ہاتھ کاٹ بیٹھتا ہے۔ محبت کی یہ لازوال داستانیں تو برسوں سے کہانیوں، فلموں اور دڑاموں کی صورت میں سب ہی دیکھتے آرہے ہیں لیکن کیا کسی نے ایسی داستان سنی یا دیکھی ہے جس میں محبوب کو ملاقات کے چکر میں معشوقہ سے نکاح کرنا پڑگیا ہو۔

’عامر ،سلمان اور شاہ رخ خان خوف کے باعث مسائل پر بات نہیں کرتے ‘ نصیر الدین شاہ ایک بار پھر ہندو انتہا پسندی کے خلاف میدان میں آگئے

حال ہی میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان عاشق کو سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے، وہ ملنے گئے تھے محبوبہ سے اور نکاح کر آئے۔ اس نوجوان عاشق کو محبوبہ سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ گاؤں والوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر فوری طور پر اس کا نکاح اس کی معشوقہ سے پڑھا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں والے اس نوجوان عاشق کے گرد گھیرا ڈالے بیٹھے ہیں جبکہ وہ سر پکڑے پریشان حال بیٹھا ہوا ہے۔ ویڈیو میں تھوڑی دیر بعد مولوی صاحب نوجوان کا نکاح اس کی محبوبہ سے پڑھا رہے ہیں۔

’پی سی بی لا پرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے، یہ مجھے کنٹریکٹ دے کر قابو کرنا چاہتے ہیں ‘ محمد عامر کا پی سی بی پر ایک اور حملہ

نکاح کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں کسی صارف نے کہا کہ اس نوجوان کے ساتھ بہت اچھا ہوا، تو کوئی اس بیچارے عاشق سے ہمدرری کررہا ہے جبکہ بعض لوگ اس نوجوان کی پریشان حالی کا مذاق بھی اڑا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محبوبہ سے ملاقات کا ایک منفرد واقعہ میکسیکو میں پیش آیا تھا جس میں ایک شخص نے محبوبہ سے ملاقات کے لئے سرنگ کھود دی تھی۔ اس واقعے میں البرٹو نامی ایک شہری شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار تھا اور اس سے اپنی محبت خفیہ رکھنے کے لیے سرنگ بنائی تاکہ ملاقات میں آسانی ہو اور ان کے تعلق سے کوئی آگاہ بھی نہ ہوسکے۔ جبکہ خاتون کا شوہر سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا اور ایک روز اچانک وقت سے پہلے گھر آگیا، جہاں پہلے سے البرٹو موجود تھا جو خاتون کے شوہر کو دیکھ کر صوفے کے پیچھے سے غائب ہوگیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح کو عبور کر گئی

بعدازاں خاتون کے شوہر نے صوفے کے عقب میں دیکھا تو ایک گڑھا بنا ہوا تھا جب کہ وہ اس گڑھے میں اترا تو حیران رہ گیا کہ وہ گڑھا دراصل ایک سرنگ تھی جو البرٹو کے گھر تک جا رہی تھی۔ وہ سرنگ کے ذریعے اس کے گھر پہنچا اور البرٹو کی بیوی کو ساری داستان سنائی۔ جس پر دونوں کے مابین جھگڑا ہوا اور پولیس نے البرٹو کو گرفتار کرلیا۔

News Source: DailyPakistan

FOLLOW US