Sunday January 19, 2025

مریم نواز وہ انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں ، زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی ووٹ چوری ہونے دیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں ،زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی اب ووٹ چوری ہونے دیں گے۔مسلم لیگ ن ڈی جی خان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے۔آج کل سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں،موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا،ایسا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے،ہمیں فیصلہ کرنا ہے،گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیناہے اوریہ دھکا اپنی جماعت کے لیے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے دینا ہے۔میں نے جب سیاست شروع کی تو اپنے والد کا اس لیے ساتھ دیا کہ وہ میرے والد ہیں لیکن جب میں نے چیزوں کو دیکھا تو میاں صاحب کے بیانیے کو نہ صرف دل سے مانا بلکہ یہ فیصلہ کیا کہ مجھ پر کچھ بھی تکلیف آئے میں اس بیانیے کو نہیں چھوڑوں گی۔

امریکا کے دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام کو مسترد کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے تک کی منظوری دے دی گئی

ٹیکے کا خوف، بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، اب تک کی سب سے منفرد ویڈیو، ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

FOLLOW US