Sunday January 19, 2025

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا ہے۔۔جو الیکشن ہم جیتے وہ بھی چوری شُدہ تھا،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اعتراف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا ہے،جو الیکشن ہم جیتے وہ بھی چوری شدہ تھا۔اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ الیکشن چوری کر کے حکومت میں آئے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتے ہیں اور ساری دنیا جانتی ہے کہ کیوں اور کیسے چوری ہوتے ہیں۔ جس پر اینکر نے سوال کیا کہ آپ بھی 2013 میں الیکشن چوری کر کے حکومت میں آئے تھے۔ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر الیکشن چوری ہوتا ہے میں بھی الیکشن چوری کر کے حکومت میں آیا میرا کیا کر لیں گے آپ۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن کے اپنے محرکات ہوتے ہیں کوئی کسی کسی کی طاقت کم کرنے کے لئے ہوتا ہے اور کوئی الیکشن کسی کی طاقت زیادہ کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔

خاتون اول بشریٰ بی بی کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔

کسی کو اسمبلی میں لانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اب یہ جو میں بات کر رہا ہوں اس کے بعد مجھے اپنا الیکشن بھی مشکل نظر آتا ہے۔اشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں چل رہا ہوا تو وہ واپس آجائیں گے، ان کی صحت یابی کے لیے تین آپریشن ضروری ہیں، ہم نے کہا نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو وہ کل آجائیں گے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان کی سزائیں بحال ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔ بجٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوگئے کہ بجٹ بنا ہی نہیں سکتے، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے وزیر خزانہ نے ریلیف دینے کی بات تک نہ کی، شوکت ترین بجٹ میں یہ تک نہ کہہ سکے کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی، بجٹ میں اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری ہی نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کے اہداف پورے کرنے کے لیے حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے، حکومت کو نئے ٹیکس لگانے ہوں گے پھر بجٹ اہداف پورے ہوں گے۔

مفتی عزیز کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، وکیل

بارش برسانےو الے ایک اورسسٹم کی انٹری۔۔پاکستان میں آج شام سے شدید بارشیں۔۔کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہونے والے ہیں؟

FOLLOW US