Sunday January 19, 2025

بارش برسانےو الے ایک اورسسٹم کی انٹری۔۔پاکستان میں آج شام سے شدید بارشیں۔۔کون کون سے علاقے جل تھل ایک ہونے والے ہیں؟

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزورپڑگیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات اور راجستھان میں ہوا کےکم دباؤکا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک بڑھ رہا ہے، نوابشاہ،تھرپارکر،ٹھٹھہ،بدین میں آج کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یارات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،آج شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے

الیکشن کمیشن 2 حکومتی وزیر وں کو نااہل کردے گا نواز شریف کی پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں کی نااہلی کی پیشگوئی

کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتا ناہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھیجی گئی رقوم پر ٹیکس ختم

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

FOLLOW US