Monday November 25, 2024

تحریک انصاف کا اصل مقابلہ کس سے تھا ؟ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج آنے پر فواد چوہدری بھی بول اٹھے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا ،پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔واضح رہے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 219 میں سے 207 وارڈز کے غیر حتمی اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 54 جبکہ 51نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 17،ایم کیو ایم کے 10، جماعت اسلامی کے سات، بی اے پی کے تین ، اے این پی کے دو اور جمعیت علما اسلام کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

FOLLOW US