اسلام آباد : معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے- تفصیلات کےمطابق ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم سرور کی عمر 78سال تھی، وہ کچھ دنوں سےکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ کے مطابق عظیم سرورکی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد نورگلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی جائےگی۔ عظیم سرور نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیےکئی معروف ڈرامے بھی تحریرکیے، ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں آواز کے سائے، خواب آزاد ہیں ، برف اور ہونٹوں کے سراب شامل ہیں ، انہوں نے 1974 میں لاہور میں ہونے والی تاریخی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کمنٹیٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔
عظیم سرور نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں خدمات کا آغاز کیا ، 44 سالہ کیریئر میں عظیم سرور نے پروڈیوسر، پروگرام مینیجر، ڈپٹی کنٹرولر، کمپیئر اور کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیے۔ عظیم سرور نے ریڈیو پاکستان کے لیے صبح پاکستان ، آواز خزانہ ، رنگ ہی رنگ جیدی کے سنگ اور جیدی کے مہمان جیسے معروف پروگرام ترتیب دیے۔
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)میدان مار لیا ہے
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، وہ شہر جہاں پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا