Sunday January 19, 2025

پنجاب میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ کتنی نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی؟

لاہور : کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن آگے ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے مجموعی طور پر 119 میں سے 82 وارڈز کی نشستوں کے نتائج آچکے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں 29 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں نشستوں کے اعتبار سے دوسرا نمبر آزاد امیدواروں کا ہے جنہوں نے 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجاب اور وفاق کی حکمران جماعت تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور جماعت اسلامی ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)میدان مار لیا ہے

مجموعی طور پر پاکستان بھر کی 219 نشستوں میں سے 160 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف اب تک ملک بھر سے 51 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ آزاد امیدوار 43 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے، پاکستان پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 10 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US