Monday November 25, 2024

بارشیں ابھی رکی نہیں ہیں بادل کہاں اور کب کب برسنے والے ہیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر ڈالی

کراچی : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 14 ستمبر سے شہر میں گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہوائیں شہر کا رُخ کرسکتی ہیں، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے مزید کہا کہ گرمی کی لہر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہوگی، 17 ستمبر سے مون سون بارش کا ایک نیا سلسلہ شہر میں بارش دے سکتا ہے، بارش کا سلسلہ 19 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شہر قائد میں شدید گرمی اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئی تھی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں عام مون سون سیزن کے مقابلے میں 60 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، وہ شہر جہاں پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US