اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد آفریدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ قاتلانہ حملےمیں سجادآفریدی کےبھائی کی موت پر گہرا دکھ اورافسوس ہے،نااہل حکومت کی وجہ سےملک میں لاءاینڈآرڈر تباہ ہو گیا ہے،پولیس اوردوسرے سیکیورٹی ادارے اگر محفوظ نہیں تو عام عوام کی کیا حالت ہو گی؟ ۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سات آئی جی تبدیل کرنے والوں نے پولیس سمیت تمام اداروں کو تباہی کی دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،واقعہ کی فوری طور پر اعلی سطح کی تحقیقات کی جائیں، اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
مسرت جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر کیوں دیا؟ زیر حراست ملازم کا تہلکہ خیز انکشاف
کن پاکستانیوں کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا ؟ اپنا نام لسٹ میں چیک کرلیں
ACسیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری ، تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی