کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی، پروازوں کا آغاز17 ستمبر سے24 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خصوصی پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی، کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہو گی۔
اسی طرح لاہور سے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا اور پروازیں 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی
دوسری جانب دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ایئرلائن 11 ستمبر سے سعودی عرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ اس نے یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات پرکوویڈ کے تعلق سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کے ایک روز بعد کیا ۔ الامارات ائیرلائنز11 ستمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 24 پروازیں چلائے گی۔ان میں دارالحکومت الریاض اور الدمام کے لیے روزانہ پروازیں، جدہ کے لیے روزانہ ائیربس اے 380 کی پروازیں اور مدینہ منورہ کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شامل ہیں۔ فضائی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پرمزید کہا کہ الریاض جانے والی پروازیں 16 ستمبر سے روزانہ بڑھ کر دگنا کردی جائیں گی اورستمبر کے آخرتک دوسرے مقامات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے منصوبے پرکام جاری ہے۔اامارات ایئرلائن نے روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ کے لیے بھی اپنی پروازیں 11 ستمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نےعوام کو چہرہ دکھا دیا۔۔ سمارٹ ہونے پرلوگ حیران