Sunday January 19, 2025

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نےعوام کو چہرہ دکھا دیا۔۔ سمارٹ ہونے پرلوگ حیران

سیئول: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان اپنے مرنے کی خبروں کے درمیان عوامی اجتماع میں لوگوں کے سامنے آگئے۔ انہوں نےتقریبا 20 کلو وزن کم کیا ہے۔ شہری انہیں سمارٹ دیکھ کر حیران ہوگئے ،اس دوران کم جونگ نے کوئی تقریر نہیں کی،وہ شہریوں سے ہاتھ ملاتے اور مسکراتے رہے۔ دارالحکومت پیانگ یانگ کے مرکزی کم ال سنگ اسکوائر پر سکیورٹی فورسز نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک مارچ کیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ہلکے رنگ کا سوٹ پہن کر فوجی پریڈ دیکھنے پہنچے۔ انہوں نے اپنےوزن میں نمایاں کمی کی ہے، ان کا نیا لک دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔کم جونگ برین ڈیڈ ہونے اور ہارٹ سرجری کے دوران موت ہونے جیسی قیاس آرائیوں کے درمیان عوامی طور پر لوگوں کے سامنےآئے۔

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا پارلیمنٹ کی بڑی جماعت کے عدم اعتماد کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ20 دنوں کے بعد ایک بار پھر لوگوں کے درمیان پہنچے اور ان سے بات چیت بھی کی۔شمالی کوریا نے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کی پریڈ نکالی گئی۔یہ پریڈ جمعرات کو نشر کی گئی۔ اس دوران ہتھیار نہیں دکھائے گئے لیکن لوگوں کی توجہ پریڈ سے زیادہ کم جونگ ان کی طرف تھی۔ تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کم نے پہلے سے تقریبا 20 کلو وزن کم کیا ہے۔کم جونگ ان پیونگ یانگ کے کافی نزدیک بنی ایک فرٹیلائزر فیکٹری کا کام پورا ہونے کے موقع پر وہاں پہنچے تھے۔ اس دوران کم کی بہن کم یو جونگ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق بچوں سے وابستہ فیصلے بھی کم جونگ ان کرتے ہیں۔ خاتون اول کا عہدہ ملنے کے بعد بھی ان کی اہلیہ کو یہ فیصلہ لینے کا حق نہیں ہے کہ وہ کتنی مرتبہ ماں بننا چاہتی ہیں ۔ ان کی اہلیہ پہلے دو بیٹیوں کو جنم دے چکی ہیں ، لیکن بیٹا پیدا کرنے کیلئے ان پر پھر سے حاملہ ہونے کا دباو ڈالا گیا۔ انہیں ہمیشہ شوہر کم جونگ ان کے ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے ۔

راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے

FOLLOW US