Sunday January 19, 2025

راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے

راولپنڈی : راولپنڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ؟ رپورٹ سامنے آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے، کہ ان پر فائرنگ کردی گئی، سجاد افضل کو دو گولیاں لگیں، انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کے چھوٹے بھائی اور پی اے ایس افسر نعمان واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے تھے۔

News Source: UrduPoint

آپ کل جتنے مرضی چھوٹے کپڑے پہن کر آئیں ،حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے آپ کو سپورٹ کروں گا‘شہباز گل اورغریدہ فاروقی سے بحث کی ویڈیو وائرل

معروف کامیڈین عمر شریف کا علاج کا مطالبہ ، وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دی

FOLLOW US