Sunday January 19, 2025

بڑی ہو کر ڈاکٹر بنوں گی ۔معصوم بچی جو سڑک پر بیٹھ کر تعلیم کے حصول کے ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری بھی کرتی ہے؟

حلال روزی کمانا بہت ہی مشکل کام ہے۔ آپ نے اور ہم نے ہمیشہ یہی سنا ہوگا لیکن اس بات کو غلط پشاور کی ایک غریب بچی نے کر دکھایا ہے۔ جسے پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے لیکن غریبی کی وجہ سے یہ سڑک پر بیٹھ کر وزن کرنے کی مشین سے لوگوں کا وزن کرتی ہے تا کہ کچھ پیسے گھر لے جائے اور اس سے انکے گھر کا گزارا ہو سکے۔ اس 10 سالہ بچی کا نام مریم ہے جو ویسے تو ابھی پرائمری کلاس میں پڑھتی ہے لیکن اس کے ارادے بہت بلند ہیں اور وہ بڑے ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے تا کہ اپنے لوگوں کا بہترین علاج کر سکے اور اپنے گھر والوں کو اچھی زندگی دے سکے۔ یہ بچی پشاور کے علاقے صدر بازار میں موجود ہوتی ہیں اور یہاں ہی ایک دوکان آگے بیٹھ کر لوگوں کا وزن بھی کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پڑھتی بھی ہے۔مریم نامی اس بچی کا کہنا ہے کہ اسے دن بھر یہ کام کرنے سے 200 سے 300 روپے مل جاتے ہیں جس کا وہ گھرکھانا لے جاتی ہے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، 13 ماہ بعد اتنی بلند سطح پر پہنچ گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سب کو ہنسانے والے معروف کامیڈین ” عمر شریف “ وزیراعظم کی مدد کے منتظر ، بیماری کے علاج کیلئے عمران خان سے اپیل کر دی

کیونکہ اس کے گھر میں اور بھی کھانے والے ہیں جیسا کہ اس کی 3 بہنیں ، 1 بھائی اور امی ابو ہیں۔ مریم کے والد بھی ماسک بیچتے ہیں تب بھی انکے گھر کا گزارا کچھ زیادہ آرام سے نہیں ہوتا۔ ان پریشان کن حالات کے باوجود بھی مریم کے حوصلے پہاڑوں سے باتیں کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ مسکراتی رہتی ہے اور کہتی ہے کہ کوئی بھی مجھے یہاں کام کرنے سے تنگ نہیں کرتا بلکہ جو لوگ بھی اس طرف اتے ہیں وہ مجھ سے خوشی خوشی وزن کراتے ہیں ۔ اور جب کسی کا وزن کم ہوتا ہے وت وہ بہت خوش ہوتا ہے لیکن جب وزن برھ جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ آپکی مشین خراب ہے۔

موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والا نوکیا3310پیٹ سے نکال لیا گیا 33سالہ شخص کے پیٹ میں فون کیسے پہنچا معلوم نہیں ہوسکا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں،150فیڈر زٹرپ کرگئے

FOLLOW US