Sunday January 19, 2025

برطانوی حکومت کی جانب سے‏شریف خاندان کیخلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات ، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد : برطانیہ میں 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی، لیکن شریف خاندان صرف ٪20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے‏شریف خاندان کیخلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے شریف خاندان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ‏شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں، ‏برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے الزام لگایا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے، ‏جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد،الیکشن کمیشن نے37 اعتراضات اٹھا دیے

صفر المظفر کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف کئی کیسز زیر سماعت ہیں۔ رواں برس اپریل میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نثارٹریڈنگ کے نام سے کمپنی بنائی گئی جس میں ٹی ٹیز آتی رہیں،نصرت شہباز نےٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں،جب تک حمزہ شہبازکے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹی نہیں آئی،2018 میں شہباز شریف کے 7 ارب 30 کروڑ کے اثاثے ہو گئے،سات ارب 32 کروڑ کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں، تین کروڑ روپے سالانہ کی آمدن کے ذرائع کا کوئی پتا نہیں،سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور دونوں بیٹیاں بے نامی دار ہیں،بطور وزیر اعلیٰ نثار احمد کو 40 لاکھ تنخواہ پر رکھا جو مفرور ہیں، نصرت شہباز کو وراثت میں کوئی جائیداد ٹرانسفر نہیں ہوئی، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے ناموں پر ٹی ٹیز بھی آتی رہی ہیں ،انہوں نے پرکشش تنخواہیں،عہدے دے کر ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کیے،شہبازشریف کا داماد ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرتا ہے۔

ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عبدالقدیر کی آکسیجن پائپ لگے تصویر سامنے آگئی

FOLLOW US