Sunday January 19, 2025

ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عبدالقدیر کی آکسیجن پائپ لگے تصویر سامنے آگئی

لاہور: بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آکسیجن پائپ لگے تصویر سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹر ی کے معروف اداکاراحسن خان نے انسٹا گرام پر محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خرابیِ صحت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔ احسن خان نے تصویرکے ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحتیابی کے لیے دعاکرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے‘۔ واضح رہے کہ قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اسرائیل کی انتہائی ہائی سکیورٹی جیل سے 6فلسطینی قیدی فرار، ویڈیو وائرل

افغانستان کی یونیورسٹیز میں مرد اور خواتین کے درمیان پردےلگا کر کلاسز کا آغاز

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

FOLLOW US