Friday May 17, 2024

وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ ، مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے 2005ء سے زیر التوا بجلی پیداوار طویل مدتی پلان منظور کرلیا جبکہ وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کی دقت سے بچانے کے لئے توانائی ڈویژن کو ہدایت دی ہےکہ وہ ایسےگرڈ سٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہےوہاں جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لائیں تاکہ ایسے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار طویل مدتی پلان منظور کرلیا ہے ، بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005ء سے زیر التوا تھا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا، اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے،اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے ۔

عہدہ چھوڑ تے ہی وقاریونس کا انتہائی حیران کن بیان سامنے آگیا

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی ،نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا،مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا، ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ کی منظوری سے عالمی بینک سے 40 کروڑ ڈالر کی امداد ملنے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ دوسری طرف توانائی ڈویژن نے اجلاس کو بجلی کی پیداواری اضافے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کے منظوری دی۔ کونسل نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہیلنگ پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کا نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کے حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقہ کار میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ اس نظام کو موثر بنایا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی ، بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی ؟ جانئے

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی جی سیپ کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں مستقبل کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو کم قیمت پر بجلی فراہم کی جا سکے ۔اس پلان کا مقصد توانائی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا اور صارفین کوسستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ توانائی ڈویژن نے آگاہ کیا کہ اس ضمن میں تمام صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر حکومت سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

بیٹی کو قتل کرنے والے مجرم کو معاف کر دیا،عاصمہ رانی قتل کیس میں باقاعدہ صلح ہوگئی

FOLLOW US