لکی مروت کی رہائشی عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے بیٹی کو قتل کرنے والے مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کا اعلان کردیا ۔دونوں خانداںوں میں باقاعدہ صلح ہو گئی ہے۔مقتولہ کے والد نے مجاہد آفریدی کی جانب سے آفریدی قبائل کے معافی مانگنے پر اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا۔مجاہد آفریدی کے خاندان نے پشتون روایات کے مطابق ننواتے کیا۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں آفریدی قوم کے عمائدین نے شرکت کی جنہوں نے مجاہد آفریدی کی غطلی پر معافی مانگی۔عاصمہ کے والد نے آفریدی قوم اور مجاہد آفریدی کی ننواتے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا، ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔
مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء معاف کیا۔ فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے۔تقریب میں سیکرٹری کے فرائض ملک ہارون باچانصرخیل نے انجام دئیے۔ننواتے تقریب میں علماء کرام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مقتولہ عاصمہ رانی اوراُن کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کے خاندانوں کے تصیفہ کو خوش آئندہ قرار دیااور کہاکہ اللہ پاک صلح پر خوش ہوتے ہیں۔ مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام نے اپنی صاحبزادی مقتولہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجا ہد آفریدی کے لئے معاٖفی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کے ذریعے قاتل کو پھانسی کی سزاء تک پہنچایا اب اُنہوں نے علماء کرام اور مشران کے مشاورت سے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء کے لئے معاف کردیا۔ یہاں واضح رہے کہ لکی مروت سے تعلق رکھنے والی عاصمہ رانی جو کہ ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھیں کو 28 جنوری 2018 میں کوہاٹ کے ڈی اے قتل کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشے میں جارہی تھی کہ مبینہ ملزم مجا ہد آفریدی نے رکشے سے اُتار کر اُ ن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔عاصمہ رانی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسی مگر جاتے جاتے عاصمہ رانی نے اپنے قاتل کا نام لیا جس کی باقاعدہ ویڈیو بھی ریکارڈ ہوئی جونہی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاگیا وہ خوب وائرل ہوئی دل دہلا دینے والی اس ویڈیو پر لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور شہر شہر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اسی ویڈیو پر اُس کے وقت چیف جسٹس نے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا چونکہ ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا اسلئے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو انٹر پول کے ذریعے گر فتار کرکے پاکستان لا یا گیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے 25جون 2021کوعاصمہ رانی کے قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے مبینہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پھانسی کی سزا سنا دی جب کہ اس سے قبل قتل کیس میں دو اورنامزد مبینہ ملزمان شاہ زیب اور صادق کو عدالت نے بری کردیا۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا
مقتولہ کی بہن صفیہ رانی کے مطابق مبینہ ملزم مجاہد آفریدی نے بہن عاصمہ رانی کی شادی نہ کرنے پر خاندان کو راستے سے ہٹانے کی دھمکیاں دی تھی۔مقتولہ عاصمہ رانی قتل کیس میں مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنانے کے بعد ملزم کے خاندان کی طرف سے ایک ہفتہ قبل مقتولہ عاصمہ رانی کے خاندان سے صلح مانگنے کے لئے ملک سعدالدین آف لاچی کی قیادت میں تبلیغی مرکز کوہاٹ کے امیر ہیر اعظم شاہ کی ہدایت پر تبلیغی مشران کے وفد بھیجاگیاوفدنے عاصمہ رانی شہید کی قبر پر حاضری دی دنبہ ذبح کیا اورسز ائے موت پانے والے مجاہد افریدی کو معاف کر نے کے لئے منت سماجت کی اس موقع پر عاصمہ رانی شہید کے والد غلام دستگیر جنجوعہ،چچاراجہ زربادشاہ،سابق ضلع ناظم، پی پی پی لکی مروت کے ضلعی صدر اقبال حسین ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ایک ہفتہ قبل مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیرن نے مجاہد آفریدی کے خاندان سے راضی نامے کی تصدیق کی ۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا