Sunday January 19, 2025

علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچنے پر طبیعت بگڑ گئی۔۔7500فٹ کی بلندی پر علی زیدی کے خون میں آکسیجن کی مقدار78 تک گر گئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچنے پر طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔پاکستانی گلوکار فخر عالم نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شئیر کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے جہاں میرے دوست علی زیدی کی طبعیت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچورشن انتہائی کم ہونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا 7 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر ہیں اور دو بار کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے علی زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔اس کے جواب میں علی زہدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) 78 تک گر گئی تھی۔علی زیدی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد آ گئے ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے سینیٹر محسن عزیز جو کچھ مہینے پہلے اس طرح کی علامات کا شکار ہوئے تھے، ان کے پاس آکسیجن کنسنٹریٹر تھا جو ان کے بروقت کام آ گیا۔یہاں واضح رہے کہ انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد پوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔

FOLLOW US