Monday January 20, 2025

پی سی بی نے نیوزی لینڈ ، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے خلاف سریز اور ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس کی قیادت بابراعظم کریں گے اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے ۔تاہم شعیب ملک اور وہاب ریاض جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا سکواڈ 15 رکنی ہے جس میں تین کھلاڑی ریزرو رکھے گئے ہیں، سکواڈ میں بابراعظم ،شاداب خان، آصف علی ، حسن علی ، اعظم خان، حارث روف ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد نواز، محمدرضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

سکواڈ میں فہیم ، اشرف اور فخر زمان کو ڈراپ کر دیا گیاہے جبکہ شعیب ملک اور وہاب ریاض بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ان کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوینٹی فارمیٹ سے بھی باہر کر دیا گیاہے ۔ چیف سلیکٹر کا کہناتھا کہ قومی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں ، ڈومیسٹک کرکٹ میں صہیب مقصود کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ٹاپ آرڈر میں وہ فائر پاور بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اعظم خان بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے ۔اس لیے ان کا انتخاب کیا، اعظم خان ٹیم میں آتے ہیں تو مڈل آرڈر کو بھی فائدہ ہو گا، اعظم خان مڈل آرڈر کی بھی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آصف علی بھی پرفارم کریں گے۔

دعا ہے اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے، دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، وزیر مملکت علی محمد خان

FOLLOW US