Sunday January 19, 2025

گریٹر اقبال پارک واقعہ، 151 ملزمان کو جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور: گریٹر اقبال پارک کیس میں خاتون سے بدسلوکی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں گرفتار کیے گئے 151ملزمان کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل سے خاتون سے بدسلوکی کے مقدمہ میں شناخت نہ ہونے والے 98 افراد کو رہا کیا گیا جبکہ توڑ پھوڑ کے معاملے میں 53 افراد کو رہا کیا گیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ کل 151 افراد کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔رہائی پانے والوں کے اہلخانہ کی کثیر تعداد کیمپ جیل کے باہر جمع رہی۔رہائی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے مین آئے۔بوڑھی مائیں اور اہلخانہ بچوں کو مل کر آبدیدہ ہو گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتاریوں کے بعد تشدد کیا، تمام افراد نے مینار پاکستان واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل ایئر پورٹ پر غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ہسپتال میں علاج جاری

’عمران خان اب بھی مجھے بچہ سمجھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی سے کم عہدہ نہیں لوں گا‘

FOLLOW US