Monday November 25, 2024

رکشے میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑ گیا، ملزم موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا، پولیس حکام

لاہور میں اوباش نوجوان کی جانب سے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا ، ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشےمیں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔ گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق خان موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اس سے قبل متعلقہ حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔

“میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں”ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی صحت یابی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

یاد رہے 24 اگست کو پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے قریب چنگچی رکشے پر سوار خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ایک مشتبہ 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور عرفان حسین کے نام سے ہوئی تھی اور وہ منڈی فیض آباد ننکانہ کے رہائشی تھے، پولیس نے دونوں ملزمان کے موبائل فون قبضے میں لے کر انہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا تھا۔ واضح رہے یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جس میں چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے ، ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے ، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے ، اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے ، اس افسوسناک منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو گا، جنرل فیض حمید میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں،افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا

نیب نے ن لیگی رہنماؤں جاوید لطیف برجیس طاہر کو کرپشن الزام میں طلب کرلیا برجیس طاہر پر 30 کروڑ اور جاوید لطیف پر 50 کروڑ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے

FOLLOW US