Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کا سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان۔۔نمازہ جنازہ آج 2 بجے ادا کی جائے گی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ آج دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔غائبانہ نمازِ جنازہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3 اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی۔نمازجنازہ میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر سینٹر اعجاز احمد چوہدری سمیت مرکزی، ریجنل اور مقامی قائدین شرکت کریں گے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی غائبانہ نماز جنازہ شریک ہوں گے۔تحریک انصاف سینیٹر پنجاب کی جانب سے سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جماعت اسلامی نے بھی سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں حالات بدل گئے، اب احتیاط کریں، شیخ رشید طالبان اب حکومت میں ہیں، طالبان کو کسی کی ضرورت نہیں

سید علی گیلانی کا انتقال، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی گزشتہ شب 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور متوقع طور پر ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی قابض بھارتی فوج کے خلاف سیاسی جدوجہد کی علامت تصور کیے جانے والے سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے اور وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے. سید علی گیلانی گزشتہ کئی سالوں سے گھر میں نظربند تھے وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے کئی سالوں تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی قیادت کی وہ پہلے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن تھے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت قائم کی تھی. سید علی گیلانی نے انتخابی سیاست میں بھی حصہ کیا اور وہ 1972، 1977 اور 1987 میں تین مرتبہ جموں و کشمیر کے حلقہ سوپور سے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے بھارتی جبر اور تسلط کے خلاف ڈٹے رہنے والے سید علی گیلانی گزشتہ 11سال سے گھر میں نظر بند اور کئی ماہ سے علیل تھے انہوں نے 1960 کی دہائی میں کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی تحریک شروع کی اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھارت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا وہ 1962 کے بعد 10سال تک جیل میں رہے اور اس کے بد بھی اکثر انہیں ان کے گھر تک محدود کردیا جاتا تھا.

معروف بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا چل بسے سدھارتھ شکلا کی موت 40 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

گزشتہ سال وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے وہ 1993 میں قیام کے بعد سے رکن تھے جبکہ 2003 میں انہیں اس تحریک کا تاحیات چیئرمین منتخب کر لیا گیا تھا گزشہ ماہ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا تھا کہ 11سالہ نظربندی کے سید علی گیلانی کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے انہوں نے مزار شہدا قبرستان میں تدفین کی وصیت کررکھی ہے جبکہ بھارتی حکومت ان کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھی روکاوٹیں کھڑی کررہی ہے.

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US