Sunday January 19, 2025

مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں حالات بدل گئے، اب احتیاط کریں، شیخ رشید طالبان اب حکومت میں ہیں، طالبان کو کسی کی ضرورت نہیں

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوکہتا ہوں حالات بدل گئے ہیں اب احتیاط کریں، طالبان اب حکومت میں ہیں، طالبان کو کسی کی ضرورت نہیں، مولانا فضل الرحمان ان کیلئے مسئلہ اور خراب کرینگے، افغان طالبان کے کئِی ٹاپ لیڈر پاکستان میں پیدا ہوئے، ملا برادر پاکستانی جیل میں تھے،امریکا کے کہنے پر ہم نے جیل سے نکالا تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عمران خان کا امیج بہتر ہوا ہے، پاکستان کے حوالے سے 3،4 مہینے بہت اہم ہے اِن کو بھی عقل ہونی چاہیے، لونگ مارچ ہوسکتا ہے،لانگ مارچ نہیں ہوگا، 6 مہینوں میں اِن پارٹیوں کا ستیاناس ہوجائے گا، ایک وقت آئےگا کہ لوگ اپوزیشن کی وجہ سے ٹی وی نہیں دیکھیں گے، الیکشن سے پہلے ان کا جھاڑو پھرچکا ہوگا، پیپلزپارٹی اور اےاین پی اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہے، صرف مولانا فضل الرحمان اِن کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان کوکہتا ہوں حالات بدل گئے ہیں اب احتیاط کریں، طالبان اب حکومت میں ہیں، مولانا فضل الرحمان ان کیلئے مسئلہ اور خراب کرینگے، طالبان کو کسی کی ضرورت نہیں۔

’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا نعرہ لگانے والے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں جوا ہوا اس پر را اور این ڈی ایس سمیت سب حیران ہیں، بھارت کو افغانستان میں بہت نقصان ہوا ان کا پورا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، پنج شیر بھی طالبان ٹھیک کرلیں گے پھر یہ کیا بیانات دینگے؟ امید ہےافغانستان میں امن ہوگا، دنیا ترقی کی طرف جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ چمن کے راستے داعش والے آسکتے ہیں، پاک فوج سب سے زیادہ کام کر رہی ہے، بارڈرفنسنگ کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے کئِی ٹاپ لیڈر پاکستان میں پیدا ہوئے، ملا برادر پاکستانی جیل میں تھے،امریکا کے کہنے پر ہم نے جیل سے نکالا تھا، افغان طالبان نے تمام گروپوں کو کہا ہےکہ ہتھیار ڈال دیں، ٹی ٹی پی نے بھی افغان طالبان کی بیعت کی ہے انہوں نے بھی ہتھیار ڈال دیئے ہونگے، افغان طالبان اور داعش کی لڑائی ہوسکتی ہے۔

بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر فوج تعینات کردی، شہباز گل نے ویڈیوز شئیر کردیں

آج اعلان کریں تو مغربی ممالک جانے کیلئے دہلی ائیرپورٹ پر لاکھوں بھارتی شہری اکٹھے ہو جائیں گے، طالبان رہنما کا بھارتی ٹی وی اینکر کو زبردست جواب کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US