Sunday January 19, 2025

معروف بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا چل بسے سدھارتھ شکلا کی موت 40 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

ممبئی: : معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے جبکہ مداح بھی ان کی اچانک موت سے صدمے سے دوچار ہو گئے۔ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کا جانا پہنچانا چہرہ ہے اور بگ باس 13 کے فاتح بھی تھے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔بعدازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں حالات بدل گئے، اب احتیاط کریں، شیخ رشید طالبان اب حکومت میں ہیں، طالبان کو کسی کی ضرورت نہیں

سید علی گیلانی کا انتقال، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

آج اعلان کریں تو مغربی ممالک جانے کیلئے دہلی ائیرپورٹ پر لاکھوں بھارتی شہری اکٹھے ہو جائیں گے، طالبان رہنما کا بھارتی ٹی وی اینکر کو زبردست جواب کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US