Monday January 20, 2025

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ نیپرا نے فی یونٹ کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاری کرلی

اسلام آباد : بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، بجلی 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے صارفین پر 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ ان کے تحفظات دورکرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ، باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہو رہا ، بند پاور پلانٹس کے لئے ایڈجسٹمنٹس مانگی گئی ہیں ، بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں دیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر تشدد کرنے والے نوجوان کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا

دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ سی پی پی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں ، بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ کا فرق پڑے گا ، جولائی میں نیپرا کے مقرر کردہ بینچ مارک سے زائد نقصانات کے باعث 102 ارب روپے کا نقصان ہوا ، یہ بوجھ این ٹی ڈی سی خود برداشت کرے گا ، مہنگی ایل این جی خریدنے سے 9 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل ہوگا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیاں دورکرنے کی مجموعی لاگت بہت کم ہوگی ، ہم خرابیاں دورکرنے میں ہرماہ زیادہ خرچ کررہے ہیں ، جولائی اور اگست میں سسٹم کی مرمت کے باعث اب کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، نیپرا نے اس حوالے سے کمپنیوں کو خط جاری کردیا ہے ، مہلک حادثات کے واقعات پر نیپرا زیرو ٹالرنس دکھائے گا ، وولٹیج اوپر نیچے ہونا قابل معافی ہے مگر انسانی جان کا ضیاع کسی طور قابل معافی نہیں ہے۔

مولانا شہباز شریف سے نالاں ہو گئے،نوازشریف سے شکایت بھی کر دی پہلے میرے ساتھ فائنل کریں کہ کرنا کیا ہے۔

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف کی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

FOLLOW US