Sunday May 19, 2024

کیا پاکستان میں واقعی امریکی فوجی ٹھہرے ہیں؟ شیخ رشید نے حقیقت بتادی

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی امریکن نہیں آرہے،ہمارے پاس ٹرانزٹ میں لوگ رکے ہوئے ہیں اور یہ جہازوں سے اپنے ملکوں میں واپس جارہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ،ہم ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے انخلا کا عمل مکمل کروارہے ہیں۔ بھارت کی تو افغانستان میں ساری انویسٹمنٹ تباہ ہوگئی ہے ۔۔اگر افغانستان میں خون ریزی ہوتے تو ہم پھنس جاتے۔اپوزیشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سالوں میں جیلوں میں ہونگے۔دو سال میں نیب سے سارے فیصلے ہوجائیں گے۔دنیا کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جارہے ہیں۔

’بے ہودہ میوزک بنا کر اربوں روپے کمانے والا آج مذہب کی بات کر رہا ہے ‘ گلو کار جواد احمد ابرار الحق پر برس پڑے

عمران خان مقدر کا سکند ر ہےالیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔الیکشن کب کروانے ہیں یہ فیصلہ عمران خان کرے گا۔ن لیگ والے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔اپوزیشن کے لیے یہ مشکل وقت ہے،عمران خان کو یہ لوگ انڈر اسٹیمیٹ کررہے ہیں ،عمران خان ایک حقیقت ہے،ان کی نالائقی بھی عمران خان کی قسمت ہے۔ میں نے اس سے نکمی اپوزیشن نہیں دیکھی۔

تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟ سٹیٹ بینک نے اہم اعداد وشمار جاری کردئیے

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

FOLLOW US