Monday January 20, 2025

پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ، مفتاح اسماعیل ن لیگ کے بغیر میری کوئی سیاست نہیں

کراچی : پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ، ن لیگ کے بغیر میری کوئی سیاست نہیں، مفتاح اسماعیل کی شہبازشریف سے ملاقات میں اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید، پارٹی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مفتاح اسماعیل نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں تھی۔

شہداء کے اہلخانہ کو سلام ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کردی

یہ بتایا گیا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے خلاف ایکشن نہ لینے اور کوئی کارروائی نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑا۔ اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا کر مفتاح اسماعیل نے پیغام دیا کہ بدمعاش ٹولے کے ہوتے ہوئے کراچی میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ مفتاح اسماعیل کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے میر صوبہ خان بھنگر کراچی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب کا یہ فیصلہ کافی حد تک درست ہے۔ اگر ایسے گروپ بندی چلتی رہی تو مسلم لیگ ن کو مزید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اعلٰی قیادت فورأ نوٹس لے گی اور پوری نئی باڈی کا اعلان کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ استعفیٰ بیانیے کی جنگ کی وجہ سے دیا گیا ہے یا پھر وجہ کچھ اور ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

پاکستان میں ہوا کا ناقص معیار 17 کروڑ 30 لاکھ افراد کیلئے خطرہ بھارت میں 50 کروڑ سے زائد، ایران میں 6 کروڑ 20 لاکھ

دلہا دلہن کا شادی کے لباس میں پش اپس لگانے کا مقابلہ دلہن کی پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

FOLLOW US