Monday January 20, 2025

دلہا دلہن کا شادی کے لباس میں پش اپس لگانے کا مقابلہ دلہن کی پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

نئی دہلی: ہر دلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ منفرد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو کئی عرصے تک ان کی شادی یاد رہے۔تیار ہو کر جہاں لڑکی میک اپ اور عروسی لباس میں زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کرتی ہے وہیں دلہا بھی اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اس کا لباس خراب نہ ہو جائے۔تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور دلہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘وِٹی ویڈنگ’ نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔

وزیرا عظم عمران خان نے اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی دلہن کے پش اپس لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ جس میں دولہا دولہن ہی ہنس پڑے تھے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔ ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے فردوس عاشق کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی

FOLLOW US