Monday January 20, 2025

شہداء کے اہلخانہ کو سلام ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کردی

راولپنڈی : شہداء کے اہلخانہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شُہداء ، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شُہدائے پاکستان ہمارا فَخر ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کی ، ویڈیو میں شہیدوں کے اہل خانہ کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع کی مناسبت سے شُہداء ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو جاری کی ، جس میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ، بیٹے کیلئے سُپر ہیرو سے کم نہیں ، شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں ، شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں ہوا کا ناقص معیار 17 کروڑ 30 لاکھ افراد کیلئے خطرہ بھارت میں 50 کروڑ سے زائد، ایران میں 6 کروڑ 20 لاکھ

آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیرمتزلزل عزم کے حامل غازیوں کو یوم دفاع کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، شہداء کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے ، شہدا ، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں ، گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ بیٹے کیلئے سپر ہیرو سے کم نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ، جس میں دکھایا گیا کہ نیوی افسر کے بیٹے کے اسکول میں سپرہیرو کا دن منایا جارہا ہے ، نیوی افسر کا بیٹا اپنے باپ کو سپر ہیرو مانتا ہے اور اپنی ماں سے نیوی کی وردی سلوا کر سپر ہیرو ڈے پر پہنتا ہے ، بچہ اپنے اسکول میں تمام کلاس فیلوز کو بتاتا ہے کہ میرے والد سپر ہیرو ہیں جو سمندر میں رہ کر دشمن سے لڑتے ہیں‌ اور کسی سے ڈرتے بھی نہیں ہیں ، آپ صرف میرے نہیں بلکہ پوری کلاس کے سپرہیرو ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنی ویڈیو میں دکھایا کہ یہ ساری داستان بچے کی ماں سمندری حدود کی حفاطت پر مامور اپنے شوہر کے ساتھ ایک خط کے ذریعے شیئر کررہی ہیں ، اس دوران ویڈیو میں ’’ملی نغمہ وطن کی مٹی گواہ رہنا‘‘ بھی چلایا گیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے فردوس عاشق کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی

FOLLOW US