Monday November 25, 2024

ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں

کراچی : کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، خواتین جلسے میں نہ آئیں، جے یو آئی نے پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت کر دی- تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی ناظمِ انتخابات مولانا راشد سومرو نے پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے سے خواتین کو شرکت سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل جے یو آئی کے اہم رہنما نے بیان دیا کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں۔ راشد سومرو نے کہا کہ ’ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، جلسے میں مدارس کے طالب علم بھی دھڑلے سے شریک ہوں گے‘۔

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

راشد سومرو نے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں ہے؟ وہ بھی پاکستان کے نوجوان (یوتھ) ہیں، عمران خان کل نوجوانوں کو دیکھ لیں گے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔قبل ازیں کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کراچی میں اہم بیٹھک ہوئی، جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مریم نواز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی تجویز دی اور کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے پارلیمنٹ سے نکل کر میدان میں آیا جائے‘۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کو ناقص اور بدترین قرار بھی دیا۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔ نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

وسیم اکرم کی نئی لُک سے اہلیہ ناراض۔۔۔عوام نے بھی دلچسپ تبصرے کرڈالے

ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔

200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا

FOLLOW US