Sunday January 19, 2025

عمران خان کی کامیاب سفارتی مہم سے بھارت کی نیندیں حرام پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کرلی

لاہور: پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ٹی پی کے خلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کر لی کہ ان کی حکومت نہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت کرے گی اور نہ ہی انہیں افغانستان میں محفوظ ٹھکانے دیے جائیں گے۔ عمران خان حکومت جس کامیابی سے اپنی سفارتی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے اس نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کے لیے چینی اور دیگر غیر ملکیوں پر حملے تیز کرکے پاکستان میں خلفشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم رہے گا۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اس حوالے سے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد اس خطے کی سیاست بالکل بدل جائیگی۔

راولپنڈی مدرسے میں پہلے بھی ایک ایسا واقعہ ہو چکا،متاثرہ طالبہ ایک خاتون ٹیچر نے بھی زیادتی کے واقعے میں ملزم کا ساتھ دیا۔ طالبہ کا انکشاف

پاکستان کو اپنی سرحدوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی اقدمات کرنے ہوں گے۔گذشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کابل میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے فقیر محمد اور کچھ افراد رہا ہوئے ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان وہاں کی متعلقہ قوتوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے، ہم نے امریکی شہریوں کا بھی وہاں سے انخلا کیا ہے کیوں کہ ہمارے پاس دنیا کے دل جیتنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ہماری بھی وہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو۔

ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

FOLLOW US