Sunday January 19, 2025

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہت بڑا اضافہ، پاکستان نے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز حاصل کر لیے

اسلام آباد : ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہت بڑا اضافہ، پاکستان نے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز حاصل کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔ اعلامیے کے مطابق رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔

طالبان کا آخری امریکی فوجی کے انخلا تک حکومت کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ ایک ہفتے میں افغانستان سے نہ نکلنے پر نتائج کیلئے تیار رہنے کی وارننگ

یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو2 ارب 77 کروڑ ڈالرز منتقل کردیےگئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے، ابھی اس کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں۔ واضح رہے کہ آج وزیرخزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ 6 ماہ میں کاروباری صورتحال نمایاں بہتر ہوجائے گی، بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں مجموعی طور پر59 فیصد بہتری آئی، آئی ایم ایف کے فنڈز کی فراہمی سے مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے تاجربرادری کے حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں مجموعی طور پر 59 فیصد بہتری آئی، قوانین اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری سمیت لاک ڈاون میں نرمی بھی باعث بنی، آئندہ 6 ماہ کے دوران کاروباری صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروبار اور عوام دوست اقدامات کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے فنڈز کی فراہمی سے مزید بہتری آئے گی۔ اسی طرح وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسابات جا ریہ کا خسارہ کم ہوا ہے جس سے ملکی معیشت مزید بہتر ،مضبوط اور مستحکم ہو گی اور اس سے مطلوبہ نتائج بر آمد ہوںگے ۔

افغانستان کے صوبہ پنجشیر مین جنگ چھڑتے چھڑتے رہ گئی احمد مسعود بات چیت کے حق میں ہیں، پنجشیر والے اشرف غنی سے نفرت کرتے ہیں، امر اللہ صالح صرف ٹوئٹر پر جنگ لڑ رہا ہے

مدرسے میں بچی سے زیادتی کا کیس، راولپنڈی پولیس نے مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا

FOLLOW US