Monday January 20, 2025

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں آن لائن شرکت کریں گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی آج لندن میں ہو گی۔ جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہو رہی ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز بیٹے کی خوشی میں جاتی امرا میں تقریب کا اہتمام کریں گی جس میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی شرکت کا امکان ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر رہے۔

’بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرے ‘ سابق افغان وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

کورونا کی شکار فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند انتقال کر گئیں

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن شہید‘ 2 جوان زخمی ہوگئے

جعلی کرنسی بنانے والے گروہ لاہور سے گرفتار۔۔ملزمان ٹرین کے ذریعے94 لاکھ کی جعلی کرنسی کراچی لے جارہے تھے

FOLLOW US