Friday November 22, 2024

’دیگر ممالک اپنے اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں ‘ روسی صدر کا دنیا کو مشورہ

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ دیگر ممالک اپنے اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں،عالمی برادری افغانستان کو ناکامی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ طالبان نے بیشتر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے ، خیال رکھا جائے کہ مہاجرین کے لباس میں دہشت گرد دیگر ممالک میں داخل نہ ہو جائیں۔

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے، جنرل قمر جاوید باجوہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جوعلاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، توقع ہےکہ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی

FOLLOW US