Tuesday May 14, 2024

ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا علامہ طاہر اشرفی نے ہراسانی کی وکالت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے ان لوگوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ہراسانی کے واقعات کی “وکالت” کر رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے چنگ چی رکشے میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ” ان کا جرم کیا تھا ؟ ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا ، شرم کرو درندوں كى وکالت کرنے والو۔” خیال رہے کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مینار پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی عائشہ اکرم کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی یہ ویڈیو سامنے آگئی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ رکشے میں بیٹھی ان خواتین نے ایسا کون سا کام کیا تھا جس پر انہیں ہراساں کیا گیا؟

’دیگر ممالک اپنے اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں ‘ روسی صدر کا دنیا کو مشورہ

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

FOLLOW US