Saturday April 20, 2024

نوجوان زنانہ لباس پہن کر بازار میں گھومنے لگا، فحش گانے بھی گاتا رہا پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا

ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب میں زنانہ لباس پہن کر گھومنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان زنانہ لباس پہن کر بازار میں گھوم رہا ہے جب کہ اس موقع پر لوگوں کا رش بھی ہے اور خواتین بھی بازار میں موجود ہیں۔نوجوان کی اس حرکت پر وہاں موجود کئی لوگوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی جس میں ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کے خلاف درج مقدمے میں بتایا گیا کہ محمد عمران نامی نوجوان بازار میں عورتوں کا لباس پہن کر گھومتا رہا جب کہ اس کے دوست ویڈیو بناتے رہے۔اس موقع پر نوجوان فحش گانے بھی گنگا رہا تھا جبکہ بازار میں عورتوں کا کافی رش تھا جو وہاں روزمرہ کی خریداری کر رہی تھیں۔

افغانستان کی صورتحال ، بھارتی فوجی افسر نے آئی ایس آئی کو مبارکباد دے دی

ملزمان کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکات کی گئیں،پولیس کو دیکھ کر ملزمان تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے فرار ہو گئے۔ درخواست گزار کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ آئندہ اس طرح کے مزید واقعات نہ ہوں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بغیر پینٹ کے برقعے میں ملبوس شخص گھس آیا تھا۔ یں برقعے میں نیم برہنہ نوجوان کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان لیاقت آباد مارکیٹ میں برقعے میں بغیر پینٹ کے پھر رہا تھا اور خواتین کو دیکھ کر فحش حرکتیں کر رہا تھا۔ شہریوں نے نشاندہی پر نوجوان کو تشدد کے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان برقع میں بغیر پینٹ کے مارکیٹ میں گھوم رہا تھا، جب کہ ملزم نے اپنی پینٹ قریب پارک کی گئی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر رکھی ہوئی تھی۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم خواتین کیساتھ نازیبا حرکت کرنے کیلئے ایسے حلیے میں پھر رہا تھا، جس کے بعد نشاندہی پر شہریوں نے اسے مارا۔

جسم پر درجنوں نشانات، مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیئے جارہے ہیں

https://twitter.com/muqadas34/status/1428674159102595080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428674159102595080%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-08-20%2Fnews-2883072.html

News Source: UrduPoint

FOLLOW US