اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں نیب ریفرنس کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنید اکبر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا ، جس میں احسن اقبال نے کہا کہ میرے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کا ریفرنس ہے ، یہ منصوبہ 2009ء میں پی پی دور میں بنا تھا ، موجودہ وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اپنے حلقے کیلئے 4 منصوبے منظور کرائے ، کیا ان پرریفرنس نہیں بنتا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنے سابق ہم منصب اور ن لیگی رہنماء احسن اقبال پر بننے والے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں نیب ریفرنس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے حلقے میں منصوبہ شروع ہونے کی بنیاد پر کیس بنایا گیا تومیرے خیال میں یہ نیب ریفرنس نہیں بنتا ، میرے خیال میں تو اب کیا پہلے والے منصوبے میں بھی نیب ریفرنس نہیں بنتا۔
شاہی قلعہ لاہور میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل
اس پر احسن اقبال نے کہا کہ نارووال ریفرنس میں میرے خلاف آدھی وزارت منصوبہ بندی وعدہ معاف گواہ بنی ہوئی ہے ، میرے خلاف ریفرنس یہ ہے کہ منصوبہ صوبائی شعبہ تھا اور وفاق نے اسے انجام دیا ، دیا میر بھاشا ڈیم کی اصل لاگت بڑھ چکی ہے بات بگڑتے بگڑتے یہ ایک اور نیلم جہلم بن جائے گا ، اسد عمر نے کہا کہ یہ بات درست ہے ہم اس کو دیکھتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے کناری ڈیم کی مشینری کی وجہ سے خراب ہونے والی سڑکوں اور متاثرین سے متعلقہ معاملات پرصالح محمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ، قائمہ کمیٹی میں دیا میر بھاشا ڈیم میں تاخیر پر لاگت بڑھنے اور پرانے پی سی ون پر ہی منصوبہ شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔