Tuesday January 21, 2025

شاہی قلعہ لاہور میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں نصب راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا ، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ہتھوڑے کی مدد سے مجسمے کو نقصان پہنچایا ، جس کا علم ہونے پر عملے نے فوری مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی ہے ، جس نے کمر پر ایک بیگ بھی پہنا ہوا ہے اور اس موقع پر نوجوان نے نعرے بھی لگائے۔

خواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب بالکل نہ ڈریں خواتین ڈاکٹرز بلا خوف کام جاری رکھیں،طالبان کمانڈر کا بیان

بعد ازاں پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا جب کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ، اور کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا ، اس وقت سیر و تفریخ کے لیے آنے والے نوجوان نے شاہی قلعے میں موجود مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے پر حملہ کرکے اس کا بازو توڑ دیا تھا ، زبیر نامی شہری نے شاہی قلعہ میں نصب کئے گئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بایاں بازو توڑ دیا، پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کیا ، پولیس کے مطابق ہر بنس پورہ کے رہائشی زبیر نے مجسمہ توڑا، مجسمے کے گرد حفاظتی باڑ کمزور ہونے کی وجہ سے زبیر نامی شخص مجسمہ ایریا میں داخل ہوا ،جسے حراست میں لے لیا گیا جب کہ تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے ہربنس پورہ کے رہائشی زبیر کو حراست میں لے کر مقدمہ بھی درج کیا۔

امریکی ایسی قوم کا دفاع نہیں کرسکتے جس کے رہنما بھاگ گئے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر شرمندگی نہیں، اپنے مشن میں کامیاب ہوئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن

واضح رہے کہ مہاراجہ رجیت سنگ کا مجسمہ والڈ سٹی اتھارٹی اور برطانیہ کے سکھ ورثہ کے ڈائریکٹر کے باہمی اشتراک سے نصب کیا گیا تھا، مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو اعلیٰ نسل کے گھوڑے پر بٹھایا ہوا دکھایا گیا ہے ، مجسمہ فقیر خانہ میوزم کے آرٹسٹ نے بنایا تھا ، شاہی قلعہ کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا واقعہ ایک بار پھر دہرایا گیا ، شاہی قلعہ میں آئے سیاحوں نے اس واقعہ کی پر زور مذمت بھی کی ، شاہی قلعہ میں موجود تاریخی فن پاروں کو توڑنے اور بگاڑنے کا سلسلہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو شاہی قلعہ آہستہ آہستہ اپنی تاریخی اہمیت کھو دے گا ، شاہی قلعہ کی انتظامیہ اگر مجسمے کے باؤنڈری ایریا کو بہترین انداز میں باڑیں لگا کر محفوظ کر دے تو یہ تاریخی مجسمہ ایسے واقعات سے بچ سکتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان بھارت اور پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے

FOLLOW US